ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک میں ماہ جولائی میں سی ای ٹی کا انعقاد ہوگا

کرناٹک میں ماہ جولائی میں سی ای ٹی کا انعقاد ہوگا

Sun, 21 Feb 2021 13:39:00    S.O. News Service

بنگلورو،21؍فروری (ایس او نیوز) مختلف پیشہ وارانہ کورسوں میں داخلہ کیلئے کرناٹکا ایکزا منیشن اتھارٹی 7؍اور8جولائی 2021 کو کامن اینٹرنس ٹسٹ (سی ای ٹی) منعقد کرے گا۔ نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹر سی این اشوتھ نارائن نے آج یہ بات کہی۔ انہوں نے بتایا کہ دیگر ریاستوں میں منعقد ہونے والے سی ای ٹی پر غور کرنے کے بعد مذکورہ تواریخ طے کی گئی ہیں۔

بروز چہارشنبہ7جولائی صبح10.30بجے تا 11.50بجے بیولوجی کا پرچہ۔ اسی دن دوپہر 2.30بجے تا 3.50بجے میتھس کا پرچہ۔ بروز جمعرات8جولائی صبح10.30بجے تا 11.50بجے فزکس کا پرچہ۔ اسی روز دوپہر 2.30بجے تا 3.50بجے کیمسٹری کا پرچہ۔ بروز جمعہ9/جولائی صبح 11.30بجے تا 12.30بجے کنڑا کاپرچہ۔


Share: